پوری قوم پی ایس ایل فائنل کی خوشی سے جھوم رہی ہے،شاہد محمود

پوری قوم پی ایس ایل فائنل کی خوشی سے جھوم رہی ہے،شاہد محمود

لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورچیئرمین یونین کونسل شاہد محمود نے کہا ہے کہ پوری قوم آج لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کی وجہ سے خوشی سے جھوم رہی ہے سوائے عمران خان کے اور وہ ماضی کی طرح اس اہم قومی ایشو پر بھی اکیلے ہی رہ گئے ہیں اور عوام نے ایک مرتبہ پھر حکومت کے لاہور میں فائنل کروانے کے فیصلے کو پذائرئی بخشی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے بار بار کے یوٹرن کی وجہ سے اپنی رہی سہی مقبولیت بھی کھو رہے ہیں وہ حکومت پر نشتر چلانے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1