مانگا منڈی سبزی منڈی ،عملہ صفائی غائب،جابجا گندگی کے ڈھیر

مانگا منڈی سبزی منڈی ،عملہ صفائی غائب،جابجا گندگی کے ڈھیر

مانگا منڈی( نمائندہ خصوصی)مانگامنڈی کی سبزی منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، تعفن اور بدبو کا راج، صفائی والا عملہ عرصہ دراز سے غائب ہے۔ گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہریوں کا سبزی منڈی میں آنا محال ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کی سبزی منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں ہر سوبدبو اور تعفن پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا منڈی میں آنا تقریبا ناممکن ہوچکا ہے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کاعملہ ہر مہینے باقاعدگی سے دوکانداروں سے پرچی فیس کی وصولی کرتاہے مگر انتظامیہ نے سبزی منڈی سے گندگی اٹھانے کا کوئی مؤثر اقدام تک نہیں کیا یہاں تک کہ گندگی پھینکنے کے لئے پوری سبزی منڈی میں ایک بھی کوڑادان موجود نہیں اس لئے ہم اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور ہیں ۔ اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی بھرپور اپیل کی ہے اس سلسلے میں جب صفائی والے عملے کے سپر وائزر سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دو یونین کونسلوں کی ذمہ داری ہے مگر ہمارے پاس صفائی والے عملے کی تعداد بہت کم ہے اس لئے ہم مجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...