میٹرو بس سروس نے ملتان شہر کو نئی شناخت دی،میاں عرفان

میٹرو بس سروس نے ملتان شہر کو نئی شناخت دی،میاں عرفان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس سروس نے جہاں ملتان شہر کو نئی شناخت دی ہے وہاں جنوبی پنجاب کے عوام کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی سفری سہولتیں بھی مہیا کی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے اضافی وسائل دیئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے وسائل کا ر، کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر سطح پر کوشش کی ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن پر گہرااعتماد کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کے نام پر سیات کرنے کی کوشش کی مگر یہاں کے عوام نے یہ کوشش ناکام بنا دی ،عوام مسلم لیگ ن کو ہی اپنی جماعت سمجھتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...