حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام تنگ آگئے،ڈاکٹر یاسمین راشد

حکمرانوں کی پالیسیوں سے عوام تنگ آگئے،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے اپنی ہر حکو مت میں مال بنا نے کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیںِ ، حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے مظلوم عوام سخت تنگ آچکے ہیں،نواز حکو مت ملکی مفادات کی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کر کے 20کروڑ پاکستانیوں کا استحصال کر رہی ہے ، تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے وہ اپنا انتخابی حلقہ این اے 120سے آئے ہوئے کارکنوں سے گفتگو کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن اور عوام کا خون چوسنے والے ٹو لے کو انجام تک نہیں پہنچا دیتے پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی۔

،مسائل سے نکلنے کے لیے دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ اشد ضروری ہے ، ملک میں کرپٹ حکمران اور کرپشن کا قبضہ ہے ان کے گٹھ جوڑ کو ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،حکو مت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائل کی دلد ل دلدل میں دھنستا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...