کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہ کرنا خوش آئند ہے،میاں مقصود

کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہ کرنا خوش آئند ہے،میاں مقصود

لاہور( وقائع نگار)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے سرتاج عزیز کے اس بیان پرکہ’’کل بھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اوربھارت کے حوالے نہیں کیاجائے گا‘‘کوایک خوش آئند امرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ہندوستان کے گھناؤنے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مددملے گی۔بھارت نے اپنے جارحانہ رویے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے۔کل بھوشن ہندوستان کی نیوی کاسینئر افسر ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ بھارت کس انتہا تک جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

گزشتہ کئی مہینوں سے سری نگر میں کرفیونافذ ہے۔سید علی گیلانی سمیت حریت قیادت کوکئی بار گرفتار کیاجاچکا ہے۔لوگوں کوگھروں سے اٹھاکر عقوبت خانوں میں ڈالاجارہاہے۔اب تک ہزاروں افراد کو جرم بے گناہی کی سزادی جاچکی ہے۔ برھان مظفروانی کی شہادت سے لے کر اب تک 2سو سے زائد افراد کوشہید اور15ہزار کو زخمی کردیا گیا ہے مگرافسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوزمظالم پرخاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...