ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ ختم نبوت کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزیرہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ، مولنامحبوب الحسن طاہر،،مولانا قاری ظہورالحق ، مولانا خالدمحمود،مولانا خالدعابد نے مختلف مساجد میں تحفظ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پربیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔علماء نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔