اسلام کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے والے ذہنی معذور ہیں،عرفان احمد
لاہور(وقائع نگار)تحریک اُویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر ،پیرغلام رسول اُویسی ،سینئرنائب امیر،سید عرفان احمدنے کہاکہ بھارتی ہندومسلمانوں خاص کرپاکستان کو دہشتگردثابت کرنے کی لگاتارکوشش کرتار ہتا ہے ، مسجدیں بند کرکے حکمرانوں نے بھارتی موقف کوسچ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، اسلام کودہشتگردی کے ساتھ جوڑنے والے ذہنی معذرہیں،دنیامیں کبھی کسی کھیل کی سکیورٹی کیلئے مندریاگرجابندہوئے ہیں؟ کرائے کے دانشوراورلبرل اسلامی تعلیمات سے بہت دورہیں،مسلمان اپنے مذہب کے حوالے حساس ہیں اس لئے مقدس ہستیوں اورمقامات کی توہین برداشت نہیں کرتے،سکیورٹی رسک کی بنیادپرمسجدوں کوبندکرکے حکومت جوتاثردیاہے اس سے معلوم ہوتاہے کہ حکمران پکے کاروباری ہیں وہ اپنے آپ کومسلمان صرف اس لئے کہتے ہیں تاکہ پاکستان کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھ سکیں