دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 7روزہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی
لاہور( وقائع نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 7روزہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔مختلف13نشستیں ہوں گے،تقریبات میں سیاسی ومذہبی اورادیبی شخصیات سمیت نامورعلماء کرام شرکت کریں گے۔ان خیالات کاااظہار علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ’’ آج افتتاحی پروگرام بعنوان مستحکم پاکستان ‘‘ اورنعمین ایسوسی ایشن کا17واں یوم تاسیس منایاجائیگا۔7مارچ کومسابقہ حسن قرأت،8مارچ کومسابقہ حسن نعت،9مارچ کو مسابقہ حسن تقریر وعالمی محفل حسن قرأت،10مارچ کو یوم مفتی اعظم پاکستان منایا جائیگا،اوردوروزہ نمائش کتب کا افتتاح ہوگا۔