حکومت نے ملک میں سنگین معاشی بحران پیدا کردیا ،مہرین انور راجہ
لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں سنگین معاشی بحران پیدا کردیا ہے ، جس سے ملک میں بے روزگاری میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ جمہوری طریقہ سے رائے عامہ ہمواری کی ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ،عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں ،انہوں نے کہ وفاقی حکومت میں بیٹھے چند لوگوں کی غفلت کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور ہر قرضہ لینے کے پالیسی سے ملک میں معاشی توازن بگڑ گیا ہے ،ہر پاکستان روز بہ روز مقرض ہورہا ہے ،ان تمام معاملات پر ہم نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ،غریب کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،پیپلزپارتی وفاقی میں دوبارہ آکر کسانوں او ر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی