حکمران ایک میچ بھی فوج کے بغیر نہیں کراسکتے،ذوالفقار پپن

حکمران ایک میچ بھی فوج کے بغیر نہیں کراسکتے،ذوالفقار پپن

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ نے قرار دیا ہے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل کھیلنے والے ارباب اقتدار ایک میچ بھی آرمی کے بغیر نہیں کروا سکتے ، وطن عزیز میں رونما ہونے والے بڑے بڑے چیلنجوں کو نمٹانے کیلئے پاک فوج کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے تو یہ حکمران اس ادارے کو آمریت کا نام دیکر کیوں بدنام کرتے ہیں۔اس امر کا اظہار پارٹی آفس میں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن ، نائب صدر میاں فاروق ، لاہور کے صدر شیخ عمر اور دیگر عہدیداران نے پی ایس ایل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

،عہدیداران نے کہا کہ شریف برادران اپنی سیاسی بدنامی کو چھپانے کیلئے قوم کی توجہ دوسری طرف لگانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے یہ ان کی سیاسی شطرنج کے کھیل کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ایک طرف پانامہ کیس کا فیصلہ اور دوسری طرف ان کی حکومتی ناکام پالیسی کو چھپانے اورانہیں قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے کوئی نہ کوئی تو شورشرابہ کرنا ہی تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...