ایک میچ کی خاطر پورے شہر میں کرفیو کاسماں ہے،فرخ مون

ایک میچ کی خاطر پورے شہر میں کرفیو کاسماں ہے،فرخ مون

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک میچ کی خاطرپورے لاہورشہرمیں کرفیوں کا سماں ہے سکول،شادی ہا لز ، کالجز ، ہوٹل ، ریسٹورنٹ ،پارکس،کلینک سمیت سب کچھ بند اور شادیا ں بھی منسوخ کروادی گئیں اورسیکیورٹی پراربوں کے اخراجات ہوں گے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اورمریضوں کیلئے بیڈ نہیں اورپاکستان اسٹیل کے ملازمین کوتنخواہ دینے کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برداران عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اوراسی خوف کے ڈرسے (ن)لیگی درباریوں نے اسٹیڈیم میں نوازشریف کی موجودگی میں‘‘گونوازگو’’کے نعروں کوروکنے کیلئے ساری ٹکٹیں خرید کر(ن)لیگی کارکنوں کوبانٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری جومرضی کرلیں قذافی سٹیڈیم میں نوازشریف کی موجودگی میں ‘‘گونوازگو’’کے نعروں سے گونج اٹھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1