جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،اشتیاق ملک

جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،اشتیاق ملک

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اشتیاق ملک ، رانا اختر حسین اور مبین کمبوہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ( ن) لیگ پی ایس ایل کا میچ دکھا کر صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ‘کر پشن ختم نہیں ہوگی تو ملک بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا ‘ہم نے ہمیشہ ملک میں عدالتوں سمیت تمام اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے کیونکہ اس سے ہی ملک اور قوم بھی مضبوط ہوگی ،پاناما کیس میں حکومت کے دھڑن تختہ کے پیش نظر خواجہ سعدرفیق دیگر درباری وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہرفورم پر جنگ لڑ تی رہیگی۔

ی اور پاکستان کے عوام ماضی کی طر ح آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...