خواتین خود کو موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق ڈھال رہی ہیں،ڈاکٹر رؤفاعظم

خواتین خود کو موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق ڈھال رہی ہیں،ڈاکٹر رؤفاعظم

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس کونسلنگ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہوراورملک کی مشہور آرگنائزیشن نے ویمن لیڈر شپ پروگرام کے تحت پانچ روزہ ورکشاپ کاآغاز یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے سیمینار ہال میں ہوا۔ یہ ورکشاپ آٹھ مارچ تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رؤف اعظم تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کیا کہ ماضی میں خواتین صرف گھروں تک محدود تھیں اور ان کا کام کھانا پکانا، بچوں کی ابتدائی تعلیم اور صفائی وغیرہ تھی۔ لیکن اب انکا کردار بدل رہا ہے۔ وہ خود کو موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق ڈھال رہی ہیں۔ بیسویں صدی میں خواتین نے سماجی۔ اقتصادی اور سیاسی طاقت حاصل کی ہے۔

اگر ہم تعلیم کے میدان کا جائزہ لیں تو لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کی نسبت بڑھ رہی ہے۔ورکشاپ میں آج ثناء میلا، احسن خان، صباحت بخاری،خبیب احمد، عندلیب عباس صدیفی عابد اورمعظم شہباز مختلف عنوانات پر لیکچرز دیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4