پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں ایسا اعلان کر دیا کہ پوری ٹیم کو پریشان کر دیا

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں ایسا ...
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں ایسا اعلان کر دیا کہ پوری ٹیم کو پریشان کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(آئی این پی ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم ، انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں طویل عرصے سے ویران میدانوں میں آج  ایک بار پھر کرکٹ کا میلہ سجنے والا ہے اور پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل آج لاہورمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ ملک بھر میں پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے۔اسی جوش و جنون میں مد مقابل ٹیموں کے کھلاڑی بھی جیت کی صورت میں خوشی کے مارے طرح طرح کے اعلان کررہے ہیں۔گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم ، انتظامیہ اور ٹیم آنر جاوید آفریدی سمیت آدھا سر منڈوانے کا اعلان کردیا۔

مزید : T20