اساتذہ اور ملازمین کے ٹاؤن میں درپیش مسائل کو جلد حل کیا جائے،ڈاکٹر ظفر معین

اساتذہ اور ملازمین کے ٹاؤن میں درپیش مسائل کو جلد حل کیا جائے،ڈاکٹر ظفر معین

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کے ٹاؤن ون اور ٹو میں درپیش مسائل کو جلد حل کیا جائے۔ وہ وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں پنجاب یونیورسٹی لینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں صدر لینڈ مینجمنٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ اور دیگر ممبران موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر معین نے کہا کہ سوسائٹی کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلنے چاہئیں اور مسائل کو حل کرنے کی سوچ مد نظر رکھتے ہوئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کی تعیناتی کا مقصد یہی ہے کہ یونیورسٹی ٹاؤن کے معاملات جلد از جلد حل ہوں۔

انہوں نے کمیٹی ممبر اسسٹنٹ پروفیسر سمیع عزیر کو ہدایات دیں کہ سوسائٹی کے تمام قانونی معاملات جلد از جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر کی ہدایت پر لینڈ مینجمنٹ کمیٹی نے ٹاوٗن ٹو کا دورہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...