فائنل کی ٹکٹیں صرف( ن) لیگیوں کو دی گئی ہیں،میاں ایوب

فائنل کی ٹکٹیں صرف( ن) لیگیوں کو دی گئی ہیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پورے ملک کے عوام کی زبان پر یہ بات ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کی ٹکٹیں صرف اور صرف( ن) لیگیوں کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے ورکرز کو یہاں لاکر فائنل کو (ن) لیگ کا فائنل بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو اس بات کا بھی خدشہ تھا کہ اگر عام آدمی کو پی ایس ایل کا ٹکٹ مل گیا تو وہ کہیں گو نواز گو کے نعرے نہ بلند کردیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد آصف علی زردار ی کا موقف سچ ثابت ہو گیا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کی آڑ میں (ن) لیگ اپنا سیاسی شو کرنا چاہتی ہے (ن) لیگ نے کھیلوں میں بھی سیاست کا بیج بونے کی کوشش کی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔