ٹکٹوں پر ٹیکس کے نام پر عوام کو اربوں روپے کا ٹیکا لگا دیا گیا،فیصل میر

ٹکٹوں پر ٹیکس کے نام پر عوام کو اربوں روپے کا ٹیکا لگا دیا گیا،فیصل میر

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے ماضی کی طرح پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر بھی لاہور کے عوام کے ساتھ ایک منظم طریقے سے ہاتھ کردیا ہے پی ایس ایل کے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کے نام پر عوام کو اربوں روپے کا ٹیکا لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) پی ایس ایل کو بنیاد بنا کر اور قومی خزانے کا استعمال کرکے اپنی الیکشن کمپین کر رہی ہے اور عام پاکستانی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے حکمران عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنا سکتے اور نہ ہی پی ایس ایل پر ہم ان کو سیاست چمکانے کی اجازت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں عوام کو مہنگائی او ربیروزگاری جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے ۔

لیکن حکمران عوام کا سرمایہ فضول منصوبوں پر خرچ کرر ہے ہیں جن کا لاہور کے عوام کوئی فائدہ ہی نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...