حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے،عمر کسانہ

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے،عمر کسانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے لیکن پشتونوں کو بلا جواز تنگ نہ کرے ۔پشتون ہمارے ملک کے محب وطن شہری ہیں اور انکی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔اس بات سے انکا ر نہیں کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔اگر کوئی پشتون دہشت گردی میں ملوث پایا جائے تو اسکے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں پنجابی ،پشتون ،سرائیکی ،بلوچی کوئی بھی ملوث ہو سکتا ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ انکے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو ۔حکومتی اداروں کو کارروائی کرنے سے پہلے اسکے بارے میں تمام حقائق اور ثبو ت پیش کرنے چاہیے تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4