ڈاکٹرہمایوں جاوید کا شعری انتخاب ’’درد کا موسم ‘‘شائع ہو گیا

ڈاکٹرہمایوں جاوید کا شعری انتخاب ’’درد کا موسم ‘‘شائع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)معروف نوجوان ادیب،شاعر اور کالم نگار ڈاکٹر ہما یو ں جاوید کا شعراء اور شاعرات کے کلام پر مشتمل شعری انتخاب ’’درد کا موسم ‘‘شائع ہو گیا ہے دیباچہ نامور ادیب اور دانشور پروفیسر شفیق الرحمن الہ آبادی نے لکھا ہے جبکہ فلیپ نائلہ صدف،سید عارف نوناری،امبرین جمیل اور صائمہ ممتاز نے تحریر کئے ہیں۔

اس شاعری انتخاب میں سید محمد اسلام شاہ،چوہدری اکرم علی کیفی،امیر نواز نیازی،جاوید صدیق بھٹی،میجر(ر)خالد نصر راجہ،ڈاکٹر انیس احمد،وکٹوریہ پیٹرک امرت،عرفان نشاط چوہدری،طارق جاوید طارق،گلشن آراء طارق،مرزا عبدالحکیم،ڈیوڈ پرسی،ایلوا جاوید،محمد اکرم صابر،سیلاس تاب ضیائی،جوزف جان سہوترااورسلیم محبوب سوالی کا کلام شامل ہے۔ڈاکٹر ہمایوں جاوید نے اس شعری انتخاب کا انتساب اپنے دادا صدیق بھٹی(مرحوم)کے نام کیا ہے۔