حکومت فوج کی مدد کے بغیر ایک میچ بھی نہیں کرواسکتی،حامد رضا

حکومت فوج کی مدد کے بغیر ایک میچ بھی نہیں کرواسکتی،حامد رضا

لاہور (وقائع نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبز ادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نااہل حکومت فوج کی مدد کے بغیر ایک میچ بھی نہیں کرواسکتی۔ لاہور میں لاک ڈاؤن کرکے پی ایس ایل کا فائنل کروانا کارنامہ نہیں مذاق ہے۔ پاناما کیس میں حکمران خاندان کو اخلاقی شکست ہو چکی ہے۔ پاناما کیس کا فیصلہ کرپٹ حکمرانوں پر بجلی بن کر گرے گا۔ وفاقی وزراء کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غیر جمہوری رویہ ہے۔ رانا ثناء اللہ دہشتگردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔ قوم جلد گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کی خوشخبری سنے گی۔ اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعظم اور اس کے اتحادی بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ پنجاب کا آدھا بجٹ صرف لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں پسماندہ اضلاع میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نااہل حکومت نے قوم کو ذلت اور اذیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ لوٹی دولت ملک میں واپس لاکر غیر ملکی قرضے ادا ہوسکتے ہیں۔ماضی اور حال کی تمام حکومتوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ حکمران امیر اور ملک غریب ہو گیا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو منافقانہ پالیسی چھوڑنا ہو گی۔ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کرپشن و دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکمرانوں کے سارے دعوے کھوکھلے نکلے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے منشور کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ سنی اتحاد کونسل آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ آئندہ الیکشن میں ملک لوٹنے والوں کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...