پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی،اعجاز چودھری

پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ چور حکمران عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، حکومت کی نااہل ٹیم اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک دن بہ دن بحرانو ں میں دھنس چکا ہے ،آئے روز پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کہ وجہ سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آگئی ہے ،روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں،حکومت مہنگائی کو کنٹرول اور غربت کو کم کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روز گاری نے عام آدمی کا جینا انتہائی مشکل بنا دیا ہے ، (ن) لیگ حکومت کی تما م پالیسیاں صرف اشرفیہ کو نواز نے کے لیے ہیں،حکومت مہنگے قرضے لے رہی ہے جس کی قیمت عوام کو اداکر نی پڑرہی ہے ، گردشی قرضوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔

،حکومت اپنے حق میں نام نہاد رپورٹیں چھپو ا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ، 3 سالوں میں بررآمدات میں خطرناک حد تک کمی ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہ (ن) لیگ کے درباریوں نے سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے ،حکومت عوام سے بجلی کے بل بر وقت پروصول کر رہی ہے لیکن بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو رقم ادا نہیں کررہی جس کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو ا ہے جوکہ حکمرانوں کی نااہلی اورناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4