حکمران بند آنکھوں سے خطرات کامقابلہ نہیں کر سکتے،اشرف بھٹی

حکمران بند آنکھوں سے خطرات کامقابلہ نہیں کر سکتے،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران بندآنکھوں سے خطرات کامقابلہ نہیں کرسکتے۔کرکٹ کے پیچھے چھپنا اورگرگٹ کی طرح رنگ بدلنا حکمرانوں کے کسی کام نہیں آئے گا۔کوئی بہانہ حکمرانوں کوپاناما کے شکنجے سے نہیں چھڑاسکتا۔پاکستانیوں نے پاناما لیگ کے احتساب کابگل بجادیا ،اب قومی چوروں کابینڈبجانا باقی ہے۔آپریشن ردالفساد کے ساتھ ساتھ آپریشن'' ردکرپشن''بھی شروع کیاجائے ۔بدعنوانی قومی بحرانوں کی روٹ کازہے ۔وہ فردوس پارک میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے جو سنجید گی اورمستقل مزاجی کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے حکمران وہ اقدام کیوں نہیں کرتے۔

سرکس کے شیرنے عوام کوتماشوں پرلگادیا مگر اس طرح بدامنی کابحران ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکمران صرف وہ کام کرتے ہیں جس سے ان کے ہاتھوں میں بڑی رقم آئے۔حکمرانوں نے اپناچہرہ چھپانے کیلئے عوام کارخ کرکٹ کی طرف موڑدیا مگربدستور عوام کے اذہان میں سوال موجود ہیں۔ایک طرح سے کرفیو کے اندازمیں پی ایس ایل کافائنل منعقدکرنے سے کیا دوسرے ملکوں کاپاکستان میں حکومت کی رِٹ اور کرکٹ پراعتماد بحال ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بدنیتی اوران کی کرپشن ان کے ہرایک ایکشن سے صاف عیاں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...