کامیاب فائنل کے انعقاد سے دشمنوں کے حوصلے پست ہوں گے،عارفحمید بٹ

کامیاب فائنل کے انعقاد سے دشمنوں کے حوصلے پست ہوں گے،عارفحمید بٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چئیرمین یونین کونسل 62عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ آج پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونے جارہا ہے تو اس وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے آج کے انشااللہ پر امن فائنل کے انعقاد کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کے حوصلے پست ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے فائنل کی سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا جو صحت مند قوم اور تعمیری سوچ کے لئے ناگزیر ہے ضرورت اس امر کی ہے کھیل پر سیاست نہ کی جائے۔

اور مخالفت برائے مخالفت کا رویہ ترک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ایشو پر پوری قوم ایک پیج پر ہے اس لیے اس کی مخالفت کرنا دانشمندی نہیں ہے اس کھیل کی مخالفت کرنے والے عوام کی نظروں میں اپنی اہمیے خود ہی ختم کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4