اپوزیشن مخالفت کی بجائے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہمارا ساتھ دے،محمد اقبال

اپوزیشن مخالفت کی بجائے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہمارا ساتھ دے،محمد اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور یونین کونسل 233ٹاؤن شپ سے جنرل کونسلر محمد اقبال نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے ہر گلی اور محلے کی سطح پر عوامی خدمت کرنے کے مواقع مل رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے سیوریج کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوگ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کی بجائے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو سکے ۔

نہوں نے کہا کہ میں دعوے سے یہ کہتا ہوں کہ حکومت بلا تفریق ہر یونین کونسل اور حلقے میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے ۔

مسلم لیگ(ن) کا منشور ہی عوام کی خدمت ہے ہم نے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کررہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...