مذہبی و سیاسی جماعتیں امن کے ایجنڈے پر اکھٹی ہو جائیں،علامہ ریاض

مذہبی و سیاسی جماعتیں امن کے ایجنڈے پر اکھٹی ہو جائیں،علامہ ریاض

لاہور (وقائع نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں امن کے ایجنڈے پر اکھٹی ہو جائیں۔ قومی مسائل کے حل کیلئے نیشنل ایجنڈا تیار کیا جائے۔ افغان مہاجرین کو جنگی بنیادوں پر واپس بھیجا جائے۔ عراق اور شام میں شکست کے بعد داعش کا اگلا ہدف پاکستان ہے۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ کومواد پھیلانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ مزارات اولیاء پر حملے کرواکر پاکستان کو مسلکی جنگ میں الجھانے کی خطرناک منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

دہشتگردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے کیلئے قوم کو متحدہو جائے ۔ دہشتگردی کی نئی لہر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے در آمد کی جارہی ہے۔ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ قوم کو مایوسی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نفاذ نظام مصطفی ضروری ہے۔ امن پسندی کا شعور عام کرنے کیلئے تمام طبقات اپنا کردارا دا کریں۔ صوفیاء کی تعلیمات امن کو اپنا کر معاشرے میں سکون اور امن لایا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی افغانستان میں طویل امریکی قیام کا شاخسانہ ہے۔ عیار اور بزدل بھارت ہماری یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ کی نسل پرستانہ پالیسوں سے امریکہ کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...