تنظیم شہریان لاہور کا گوالمنڈی میں دہشتگردی کیخلاف بھر پور مظاہرہ

تنظیم شہریان لاہور کا گوالمنڈی میں دہشتگردی کیخلاف بھر پور مظاہرہ

لاہور(پ ر)تنظیم شہریان لاہور نے چیمبر لائن روڈ گوالمنڈی میں دہشتگردی کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں بھر پور مظاہرہ کیا مظاہرین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین شہریان لاہور محمد شفیق رضا قادری،علامہ ممتاز اعوان تاجر رہنما علی رضا ،عابد سعید پال گوٹی بٹ و دیگر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے پوری قوم کی دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کی وجہ سے دہشتگردی کے خاتمے میں بھرپور مدد ملی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...