پی ایس ایل فائنل انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا،صفدر بٹ

پی ایس ایل فائنل انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا،صفدر بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفدر بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے آنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں ابھارے گا اور انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی میں معاون ثابت ہو گا ۔انہو ں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہو نے سے بد اعتمادی کی فضاء ختم اور لاہور کی رونقیں بحال ہونگی ۔لو گو ں میں مو جود خوف ختم ہوگا اور دہشت گر دوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔کیونکہ امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروباری سر گر میاں بھی ماند پڑ چکی تھی اور خصوصی طور پر لاہور کی مارکیٹوں میں ہوکا عالم ہے۔

ایسے اقدامات ہو نے سے جہاں شہریوں کے حوصلے بلند ہو نگے وہیں کاروبار ی سر گر میوں میں بھی تیزی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری پاکستان پی ایس ایل فائنل لاہور میں شر کت کر نے والے کھلاڑیوں کو خو ش آمد ید کہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کے لیے پی ایس ایل کا فائنل سمیت ایسے پروگرام مذید ہو نے چائیے تاہم حکومت پی ایس ایل کے فائنل کے لیے سیکیورٹی کے لیے فو ل پروف انتظامات اپنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4