ڈائریکٹر لیبر لاہور نارتھ ریجن نعیم چودھری نے چارج سنبھال لیا

ڈائریکٹر لیبر لاہور نارتھ ریجن نعیم چودھری نے چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبر نگار) ڈائریکٹرلیبرلاہورنارتھ ریجن محمد نعیم چودھری نے گزشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیاہے ۔انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی نارتھ ریجن میں واقع بھٹوں پرچائلڈ لیبرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف بھٹوں مالکان کونوٹس دیے اور انہیں آخری وارننگ دی کہ بھٹوں پر چائلڈ لیبرکسی بھی صورت قابل قبول نہ ہوگی اور چائلڈ لیبرکے خلاف قانونی ایکشن لیاجائے گاجس میں باقاعدہ مقدمات درج ہونگے اور چائلڈلیبرکے مرتکب بھٹہ مالکان کو پولیس کے ہمراہ موقع سے حراست میں لے کرباقاعدہ نئے لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سزاد لوائی جائے گی