دنیا کی مہنگی ترین ’’ہوا‘‘ برائے فروخت،ایک لٹر کی قیمت17ہزار روپے

دنیا کی مہنگی ترین ’’ہوا‘‘ برائے فروخت،ایک لٹر کی قیمت17ہزار روپے
 دنیا کی مہنگی ترین ’’ہوا‘‘ برائے فروخت،ایک لٹر کی قیمت17ہزار روپے

بیسل(مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ سوئٹزرلینڈ دنیا کے مہنگے ممالک میں سے ایک ہے لیکن اب یہاں کی ہوا بھی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے جس کے ایک لیٹر کی قیمت 167 امریکی ڈالر ہے۔اگرچہ یہ ہوا سوئٹزرلینڈ میں مفت ملتی ہے لیکن اگر آپ گھر بیٹھے اسے منگوانا چاہتے ہیں تو ایک لیٹر ہوا کی قیمت تقریباً 17 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ ہوا کو فروخت کرنے کا یہ خیال برطانیہ سے سوئٹزرلینڈ میں سکونت اختیار کرنے والے شخص جان گرین کا ہے جو سوئزرلینڈ کی مشہور ایلپس پہاڑیوں کے ایک خفیہ گوشے کی ہوا بوتلوں میں بھر کر آن لائن فروخت کررہے ہیں۔ ایلپس کی تازہ اور فرحت بخش ہوا کو شیشے کی بوتلوں میں بند کرکے فراہم کیا جاتا ہے جس کے ساتھ معیار کا ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔بوتل میں بند اس ہوا کو ’’خواتین و حضرات کے لیے خاص تحفہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ بوتل کے ساتھ دیئے گئے سرٹیفکیٹ پر اس مقام کے محددات (کوآرڈنیٹس) بھی دیئے گئے ہیں جہاں سے یہ ہوا بھری گئی ہے۔ جان کے مطابق پہلے بوتل کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور کھولتے وقت چہرے کو قریب لاکر سوئٹزرلینڈ کی بہترین ہوا میں سانس لیں۔گرین کا کہنا ہے کہ وہ پہاڑ کے اوپر جاکر خود بوتلوں میں ہوا بھرتے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ پر ہوا کا نصف لیٹر کا مرتبان 97 ڈالر (پاکستانی 10 ہزار روپے) اور 3 لیٹر ہوا کی قیمت 247 ڈالر (پاکستانی 25 ہزار روپے) ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...