سپین میں120نوسر بازہوٹل میں کھانا کھا کر پیسے ادا کیے بغیر فرار ہو گئے

سپین میں120نوسر بازہوٹل میں کھانا کھا کر پیسے ادا کیے بغیر فرار ہو گئے
 سپین میں120نوسر بازہوٹل میں کھانا کھا کر پیسے ادا کیے بغیر فرار ہو گئے

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک )سپین کے شمال مغربی علاقے میں 120نوسر باز ہوٹل سے کھانا کھا نے کے بعد بل ادا کیے بغیر فرار ہو گئے۔نوسر بازوں نے پہلے سٹارٹر کھایا، پھر کھانا کھایا اور ساتھ میں شراب کی تقریباً 30 بوتلیں پیں۔بی بی سی کے مطابق سپین کے علاقے بمبائبر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں 120نوسر بازوں نے 950ڈالر ادا کر کے کارمین ہوٹل بک کرایا لیکن کھانے کھانے کے بعد ابھی مٹھائی کھانا باقی تھی کہ 2 ہزار یورو کی بقایا رقم ادا کیے بغیر ہی بھاگ نکلے۔ریستوران کے مالک اینٹونیو روڈرج نے بتایا کہرومینیائی نسل کے لوگوں نے پہلے ہی سے 950 ڈالر کی رقم ادا کر کے کارمین ریستوران بک کروایا تھا جنہوں نے کھانا کھایا ، شراب پی اور پھر باقی پیسے ادا کیے بغیر ہی فرار ہو گئے۔ہوٹل کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک منٹ کے وقفے میں ہی ہوا۔ یہ سب پہلے ہی منصوبہ سازی کے تحت کیا گیا اور بھگدڑ کی شکل میں فرار ہوئے۔روڈرج نے اس واقع کی تفصیل پولیس کو بتائی تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کھانا کھانے والے گروپ کے کسی بھی شخص سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4