امریکہ اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کے بجٹ میں کمی

امریکہ اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کے بجٹ میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی (اے پی پی) امریکہ کی اندرونی سلامتی کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر کا بجٹ کم کر دیا گیا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اندرونی سلامتی کی وزارت کی دستاویز سے، جو حال ہی میں امریکی کانگریس کی بجٹ کمیٹی کو پیش کی گئی ہے، اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ وزارت ، میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر میں کہ جس پر کئی ارب ڈالر کے اخراجات درکار ہیں۔
، ضرورت کے صرف دو کروڑ ڈالر فراہم کرے گی ۔ اس سے قبل کی رپورٹوں میں امریکہ اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر پر اکّیس ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کے اخراجات فراہم کرنے کے لئے میکسیکو کی حکومت پر دباؤ ڈالا جائیگا جبکہ میکسیکو کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا ملک، اس دیوار کی تعمیر کے لئے کوئی بجٹ فراہم نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان دیوار کی تعمیر سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -