نوجوانوں کی فنی تعلیم کی طرف بھر پور توجہ دینا ہو گی،سید ذیشان حیدر شیرازی
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور معروف ومعروف شخصیت اور ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی ٹیکنیکل تعلیم کی طرف بھر پور توجہ دینا ہو گی،اپنے آپ کو دنیا کے مدمقابل لانے کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،دوسرے ملکوں میں آنے والے نوجوانوں کو پوری معلومات کے بعد بیرون ملک روزگار کے لئے آنا چاہئے،اور ایجنٹوں سے اجتناب کرنا چاہئے،تاکہ مزید کسی مشکل سے بچا جا سکے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف نوجوان نسل کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں حکومت اور این جی اوز کو آگے آنا ہو گا،تاکہ نئی نسل کا مستقبل سنور سکے ،اور وہ معاشرے کا باعزت شہری بن کر اپنا اور خاندان کا پیٹ باعزت طریقے سے بھر سکے،انہوں نے کہا کہ معلومات کے بغیر بیرون ملک آنے والوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اور ذلیل و رسوا ہونا پڑتا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہو تی ہے۔