د ھرنے کی سیاست کرنیوالے ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں، راشد بشیر سیال

د ھرنے کی سیاست کرنیوالے ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں، راشد بشیر سیال

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ تین سال میں ملک میں ہر طرف ترقی ہوئی،ملک بھر میں خوشحالی کاسفر جاری ہے۔ صحت ،تعلیم ،زراعت ،لائیوسٹاک،توانائی ،معدنیات سمیت ہر شعبہ کی کارکردگی نمایاں ہے ۔د ھرنے کی سیاست کرنے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ عمران خان ترقی کے اس سفر میں ساتھ دیں وہ احتجاج کی سیاست چھوڑ دیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہاکہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ماضی میں اگر توانائی کے بحران پر قابو پالیا جاتو اب صورت حال مختلف ہوتی۔ چین نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔ چین کے پاس دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کے آپشن موجود تھے لیکن اس نے پاکستان کو ترجیح دی۔

 

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...