امریکی فوجیوں کے ہاتھوں موصل کے شہریوں کا قتل عام،روس کی تنقید

امریکی فوجیوں کے ہاتھوں موصل کے شہریوں کا قتل عام،روس کی تنقید

ماسکو (اے پی پی) روس نے عراق کے شہر موصل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی خبروں کو سینسر کرنے پر مغربی ذرائع ابلاغ کے رویّے کی مذمت کی ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے عراق کے شمالی شہر موصل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور مغرب سے وابستہ بڑے ذرائع ابلاغ نے اس قتل عام کی خبروں کو مکمل طور پر سنسر کرکے اس سلسلے میں کوئی خبر نشرنہیں کی۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے واقعات خاص طور پر موصل کے قتل عام پر مغربی ذرائع ابلاغ کی خاموشی اور دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کے موقع پر مغربی میڈیا کے ذریعے نفسیاتی جنگ چھیڑنے جیسے متضاد رویّے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موصل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عراقی شہریوں کے قتل عام کی خبر ایک ایسے وقت مکمل طور پر سینسر کردی گئی ۔

جب ان ہی مغربی ذرائع ابلاغ نے شام کے شمالی شہر حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران بالکل مختلف رویّہ اپنایا تھا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...