پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات مستحکم رفتار سے ترقی کر رہے ہیں، نجم الثاقب

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات مستحکم رفتار سے ترقی کر رہے ہیں، نجم ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دو طرفہ تعلقات مستحکم رفتار سے ترقی کر رہے ہیں،کثیر جہتی فورموں پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بھی حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے ،ان خیالات کا اظہار جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرنجم الثاقب جنوبی ایشیا ڈویڑن کے چیف ڈائریکٹر سفیر ڈاکٹر Gange کی (Manelisi) اے ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور چوہدری بھی موجود تھے۔چیف ڈائریکٹر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح دوروں سے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کئی نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے،دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 10فیصداضافہ ہوا ہے،انہوں نے مستقبل میں جلد اجلا س منعقد کئے جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر