اسلامی تحریک کے دفتر پر نائیجیریا کی سیکورٹی فورس کا حملہ

اسلامی تحریک کے دفتر پر نائیجیریا کی سیکورٹی فورس کا حملہ

ابوجہ (اے پی پی) ائجیریا کی فوج اور پولیس نے شمالی شہر کاستینا میں واقع اسلامی تحریک کے دفتر پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسلامی تحریک کے دفتر پر نائیجیریا کی فوج اور پولیس کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک ہے۔تاحال اس حملے میں زخمی ہونے والوں کے صحیح اعداد و شمار معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔اسلامی تحریک کے سینیئر رکن شیخ یعقوب یحی کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے جو حملے کے وقت دفتر میں موجود تھے۔دوسری جانب سیکڑوں طلبانے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کرکے اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے فوج کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ زکزکی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے تاہم حکومت نائیجیریا مختلف بہانوں سے انہیں رہا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...