کینیڈا کے شہری اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حامی

کینیڈا کے شہری اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حامی

ٹورنٹو (اے پی پی) کینیڈا کے شہریوں نے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔مشرق وسطی میں امن و انصاف کی حامی نامی ایک این جی او نے کینیڈا کے شہریوں سے کرائے گئے سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہری فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے ذریعے صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کو بھی ایک معقول اقدام سمجھتے ہیں۔اس سروے میں اکثرکینیڈین شہریوں نے صیہونی حکومت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی فلسطینی عوام کی درخواست ایک منطقی اور جائز درخواست ہے۔

مزید : عالمی منظر