مسلح یہودی غنڈوں نے فلسطینوں کو پانی کے استعمال سے روک دیا

مسلح یہودی غنڈوں نے فلسطینوں کو پانی کے استعمال سے روک دیا

رام اللہ(آن لائن) فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ یہودی شرپسندوں نے مقامی فلسطینی شہریوں کو بندوق کے زور سے پانی کے ذخائر تک پہنچنے اور انہیں استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح یہودی غنڈہ گردوں کی طرف سے پانی کے مراکز کی طرف جانے سے روکے جانے پر فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب فلسطینی شہریوں نے النبی الصالح میں فلسطینی قصبے کی حدود میں موجود پانی لینے کی کوشش کی۔ اس پر بندوق بردار یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کو پانی کے چشموں کی طرف جانے سے روک دیا۔یاد رہے کہ پانی کے ان چشموں پر صہیونی حکومت اور یہودی اشرار نے 2008ء سے تسلط جما رکھا ہے۔ اس قصبے کی 60 فی صد اراضی پر بھی یہودی آباد کار قابض ہیں جنہوں نے فلسطینی آبادی کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز بھی فلسطینی شہریوں کی ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء غصب کیے گئے پانی کے چشموں کی طرف جانے لگے تو یہودی آبادکاروں اور فوج نے ان پر بندوقیں تان لیں اور آگے جانے سے روک دیا ہے۔

 

مزید : عالمی منظر