قیام امن کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کیلئے موزوں حالات ہیں ،گورنر سندھ

قیام امن کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کیلئے موزوں حالات ہیں ،گورنر سندھ

دبئی (این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے نہایت موزوں حالات ہیں اس لئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کار ملک کے معاشی حب کراچی کی استعداد سے فائدہ اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اے کے ڈی سکیورٹیز کے زیر اہتمام دبئی میں پاکستان انوسٹمنٹ روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات،خصوصا کراچی میں اس ضمن سازگار ماحول کے بارے میں سرمایہ کاروں کو آگاہی دینا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ا س سے استفادہ کر کے نہ صرف صنعتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے بلکہ منافع بخش کاروبار کے ساتھ ساتھ روزگار کے نمایاں مواقع بھی پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر