ملتان شہر کے میرج ہالز میں شادی کے علاوہ دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد

ملتان شہر کے میرج ہالز میں شادی کے علاوہ دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد

ملتان (خبر نگار ) میئر ملتان نے شہر بھر کے میرج ہالوں میں شادی کی تقریبات کے علاوہ دیگر تمام تقریبات کے انعقاد پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ تمام میرج کلبوں کی انتظامیہ کو شادی اوقات کار اور ون ڈش پالیسی پر بھی سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملتان شہر کے میرج کلبوں میں سکیورٹی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سمیت دیگر امور کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز میئر چوہدری نوید الحق کی صدارت میں انکے آفس میں ہوا جس میں چیف آفیسر احمد خان وٹو ‘ میونسپل کارپوریشن کے آفیسران سمیت میرج کلبوں کے منیجرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں میرج کلبوں میں سکیورٹی ‘ اوقات کار ‘ ون ڈش پالیسی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر مئیر ملتان نے میرج کلب مالکان ‘ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ میرج کلبوں میں شادی تقریبات کے علاوہ دیگر کسی تقریب کی ہرگز بکنگ نہ کی جائے اگر شادی تقریب کے علاوہ دیگر تقریب کے انعقاد کی شکایت موصول ہوئی تو ضابطہ کے تحت ایکشن لیا جائیگا جبکہ تمام میرج کلب انتظامیہ ون ڈش پالیسی اور رات 10 بجے تک شادی تقریب ختم کر نے کی پالیسی پر بھی مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...