سرائیکی اجرک ڈے کل منایا جائیگا،سرائیکی جھمر،سنگر پرفارم کرینگے

سرائیکی اجرک ڈے کل منایا جائیگا،سرائیکی جھمر،سنگر پرفارم کرینگے

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاببھر میں سرائیکی اجرک ڈے کل 6مارچ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں سرائیکی کلچر ڈے کی تقریبات پورے وسیب میں منعقدکی جائے گی ۔ ملتان میں بھی ایک تقریب کا اہتمام ملتان پریس کلب میں کیا جا ئے گا جس میں مخدوم سید یوسف رضا گیلانی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

،مخدوم شاہ محمود قریشی ، ملک عامر ڈوگرسمیت سیاسی اکابرین کی شرکت متوقع ہے ۔ اس کے ساتھ ثقافتی رنگ بھی ہوں گے اور سرائیکی جھمر اور سنگر پرفارم بھی کریں گے۔دریں اثناء سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ جھوک سرائیکستان میں چئیرمین ،ایس، ڈی، پی رانا فراز نون کی قیادت میں اجرک فیسٹول کی تیاریوں کے سلسلہ میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں جھمررقص ،اور نامور سرائیکی گلوکار ارشد راہی نے سرائیکی گیتوں اور ترانوں سے شرکاء کو محظوظ کیا تقریب میں ایس، ڈی، پی کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ ملتان بھر سے سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر رانا فراز نون نے کہا کہ سرائیکی خطہ کی تہذیب و ثقافت کواُجاگر کرنے کے لیے کل بروز سوموارچھ مارچ کو سرائیکی اجرک فیسٹیول کو نا صرف پورے سرائیکی وسیب بلکہ پورے ملک میں بھرپور انداز میں منائیں گے ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل ،عنایت اللہ مشرقی ،عبدالستار تھہیم، عبدالباری جعفری،میاں الیاس نقشبندی،علی زین سہو ،رانا محمد امیر،صباح فیصل ،فاریہ حسینِ ، سائرہ زیدی ،بی بی سوجھلا و دیگر شامل تھے۔علاوہ ازیں سرائیکی کلچر ڈے نے وسیب کو متحد کر دیا ہے ۔ اجرک ڈے کی خوشیاں مل کر منا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ اور بہاولپور صوبہ کے سابق حامی حافظ قادر بخش میتلا نے دوسرے دن کی تقریبات کے سلسلے میں دربار حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی ؒ پر ملاقات کے دوران کیا ۔ حافظ قادر بخش میتلا نے کہا کہ اہل بہاولپور کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا اور بہاولپور صوبے کے نام پر لولی پاپ دیئے گئے مگر بہاولپور صوبے کا نعرہ لگانے والے مداری ایک ایک کر کے تتر بتر ہو گئے مگر اہل بہاولپور 1970ء کے دھوکے کے بعد ایک اور دھوکہ کھاکر بہت نقصان میں رہے ۔ لیکن اب ہم سنبھل چکے ہیں اور ہم ملتان آ کر اس بات کا عہد کر رہے ہیں کہ ہم سرائیکستان کی شناخت پر سودے بازی نہیں کریں گے ، اب ہمارا نعرہ بہاولپور نہ ملتان ‘ صوبہ صرف سرائیکستان ہے ۔ اس موقع پر ظہور دھریجہ نے کہا کہ میرا بھی تعلق بہاولپور سے ہے لیکن ہم شروع سے اپنے وسیب کی شناخت اور اس کے حقوق کے ساتھ ساتھ صوبہ سرائیکستان کی بات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سراج الحق نے پختون قومیت کے نام پر جرگہ بلایا ہے ، ہمیں اس پر اعتراض نہیں مگر ہمارے خلاف فتوے بازی بند ہونی چاہئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...