جماعت اسلامی نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ18 2 میں ترمیم کیلئے قرار دادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

جماعت اسلامی نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ18 2 میں ترمیم کیلئے قرار دادپنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (بیورورپورٹ )پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرسید وسیم اختر نے جھوٹے مقدمات اور (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
تعزیرات پاکستان کی دفعہ 182میں ضروری ترمیم کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’ پاکستان میں کرپٹ ، دھوکے باز اور مفاد پرست عناصر اپنے ذاتی عناد اور جھگڑے کی بنا پر اصل ملزمان کی بجائے یا ان کے ساتھ سادہ لوح اور بے گناہ افراد کو جھوٹے مقدمات الجھاتے ہیں اور یہ سلسلہ دھائیوں سے جاری ہے۔ سادہ لوح عوام الناس کو کسی بھی قسم کے جھوٹے کیس سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 182میں ضروری ترمیم کی جائے ۔ لہٰذاصوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ جھوٹے کیسز/ ایف آئی آر کے غلط اندراج کی روک تھام کے لئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 182کو قابل دست اندازی پولیس اور ناقابل ضمانت بنایا جائے۔