سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی ایک اور بیٹے کے والد بن گئے

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی ایک اور بیٹے کے ...

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کے گھرایک نئے مہمان کی آمدہوئی ہے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

،علی حیدرگیلانی ایک اورصاحبزادے کے باپ بن گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کو رہائی کے بعد ایک اور بڑی خوشی مل گئی ہے ، لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ان کے صاحبزادے کی ولادت ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق زچہ وبچہ دونوں خیریت سے ہیں، دوسری طرف چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے علی حیدرگیلانی کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباددی ہے ،جبکہ گیلانی خاندان میں بھی ایک نئے مہمان کی آمد پر خوشی کا سماں ہے ،سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی تین برس شدت پسندوں کی قید میں رہنے کے بعد گزشتہ برس بازیاب ہوئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...