محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بلدیاتی اداروں سے اخراجات بارے تفصیلی رپورٹ کل تک طلب کرلی
ملتان ( خبر نگار ) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں نئے فعال ہونیوالے تمام بلدیاتی اداروں سے بجٹ ‘ تنخواہوں ‘ پنشن اور ضروری اخراجات بارے تفصیلی رپورٹ کل 6 مارچ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
تک طلب کرلی ہے ۔ سیکشن آفیسر ایم سی ڈویلپمنٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت تمام میونسپل کارپوریشن ‘ ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسروں کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آپ اپنے اپنے ادارے کے بجٹ ‘ تنخواہوں ‘ پنشن اور ضروری اخراجات پر مبنی تفصیلات بمطابق پرفارمہ کل 6 مارچ سوموار تک ہر صورت بھجوائیں ۔ واضح رہے کہ پرفارمہ کے مطابق شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق تنخواہ ‘ پنشن واجبات ‘ یوٹیلٹی بلز ‘ تیل و دیگر اخراجات اور اپنے ذرائع آمدن بارے تفصیلی رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ پرفارمہ رپورٹ چیف آفیسر اور میونسپل آفیسر فنانس سے تصدیق کروا کر بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔