سرچ آپریشن کے تحت ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں چھاپے اور گرفتاریاں جاری

سرچ آپریشن کے تحت ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں چھاپے اور گرفتاریاں جاری

ملتان،گڑھ مہاراجہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)حالیہ دہشتگردی کے تناظر میں شروع ہونیوالا سرچ آپریشن کا سلسلہ گزشتہ (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

روز بھی جاری رہا ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔غیرقانونی ٹیلی فون ایکسچینج اور جعلی گیٹ وے بنانے پر 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔جلیل آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ولایت آباد میں ریڈ کیا جہاں سے ملزمان حیدر علی،عماد علوی،گلذیب شہزادسمیت5افراد کو حراست میں لے لیا۔جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل سمیں اور جعلی گیٹ وے برامد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جعلسازی سے لوگوں کے نام سمیں رجسٹرڈ کروا کر جعلی گیٹ وے بنایا ہوا تھا ،بغیر کسی کمپنی اور بیلنس کے کالیں کرواتے تھے،،غیر قانونی ایکسچینج بنائی ہوئی تھی اور اسے جنریٹ کر کے ملک دشمن عناصر کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران ملتان پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت جعلی گیٹ وے بنانے والوں کے خلاف تیسری کاروائی ہے۔اس حوالے سے سی پی ا و ملتان کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع نصب العین ہے۔گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا مختلف علاقوں سے 4مشتبہ افراد افرادکو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوران گشت قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گلزار حسین کو بھی گرفتار کرلیا ہے ملزم نے تین سال قبل ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

سرچ آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...