خواجہ جلال الدین رومی نے نشتر ایمرجنسی وارڈ میں20نئے آکسیجن پوائنٹ لگوا دئیے،نشاط گروپ آف سکولز کی جانب سے50وہیل چیئرز،20سٹریچر فراہم

خواجہ جلال الدین رومی نے نشتر ایمرجنسی وارڈ میں20نئے آکسیجن پوائنٹ لگوا ...

ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

چیئرمین خواجہ جلال الدین رومی نے ایمرجنسی وارڈ میں20نئے آکسیجن پوائنٹس لگوادئیے ہیں جن پر تقریباً4لاکھ روپے اخراجات آئے ہیں انکی جانب سے20آکسیجن پوائنٹس بطور عطیہ لیفٹ اوور بے(LEFT OVER BAY)میں لگواکر دئیے گئے ہیں جبکہ خواجہ جلال الدین رومی نے ایمرجنسی وارڈ کیلئے10ٹرالی مین بھی مہیا کئے ہیں جن کی وہ تنخواہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔پیشنٹ ٹرالی مین24گھنٹے کے دوران3،3کی تعداد میں ڈیوٹی دیں گے۔مزید برآں نشاط گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کی پرنسپل میڈم نشاط کی جانب سے بھی ایمرجنسی وارڈ کیلئے50وہیل چیئرز،20سٹریچرز،20بلڈ پریشر آپریٹس2ای سی جی مشین2کارڈیک مانیٹر،ای سی جی کی لیڈز(LEADS)بطور عطیہ فراہم کئے گئے ہیں۔

آکسیجن پوائنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...