عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح نامہ کا ریکارڈ طلب کر لیا

عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح نامہ کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور(نامہ نگار )فیملی سول جج اقراء رحمن نے ادکارہ میرا کی طرف سے عتیق الرحمن کے خلاف دائر دعوے پریونین کونسل 98سے میرا کے نکاح نامے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ۔فیملی سول جج اقراء رحمن کی عدالت میں فلمسٹار میرا کی طرف سے عتیق کو بیوی کہنے سے روکنے کے لئے دائر دعوے کی سماعت شروع ہوئی توعدالت میں فلمسٹار میرا کے وکیل نے نکاح نامے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائرکی نکاح نامے کا ریکارڈ یو سی 98سے طلب کیا جائے۔عدالت سماعت سے قبل اس بات کی تصدیق کرے کہ آیا نکاح نامہ یوسی میں رجسٹرڈ ہے یا نہیں، اطلاع کے مطابق یہ نکاح نامہ یوسی 98میں ریکارڈ نہیں ،اگر نکاح نامہ ریکاڑد نہیں تو یہ جعلی ہے اور عتیق الرحمن کومیرا کو بیوی کہنے کا حق نہیں ہے ،فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر متعلقہ یو سی سے نکاح نامہ کاریکارڈ طلب کرلیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...