کلبھوشن کو بھارت کے حوالے نہ کرنیکا اعلان خوش آئند ہے‘ میاں مقصود

کلبھوشن کو بھارت کے حوالے نہ کرنیکا اعلان خوش آئند ہے‘ میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے سرتاج عزیز کے اس بیان پرکہ’’کل بھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اوربھارت کے حوالے نہیں کیاجائے گا‘‘کوایک خوش آئند امرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ہندوستان کے گھناؤنے چہرے کو دنیا (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کے سامنے بے نقاب کرنے میں مددملے گی۔بھارت نے اپنے جارحانہ رویے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے۔کل بھوشن ہندوستان کی نیوی کاسینئر افسر ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ بھارت کس انتہا تک جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔گزشتہ کئی مہینوں سے سری نگر میں کرفیونافذ ہے۔سید علی گیلانی سمیت حریت قیادت کوکئی بار گرفتار کیاجاچکا ہے۔لوگوں کوگھروں سے اٹھاکر عقوبت خانوں میں ڈالاجارہاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت ہماراازلی دشمن ہے اس نے پاکستان کو ہر محاذ پر ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔جب تک اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے نہیں روکے گی اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر