فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کا اعلان قابل تحسین ہے ‘ حافظ عاکف سعید

فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کا اعلان قابل تحسین ہے ‘ حافظ عاکف سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)فاٹا کوپاکستان کا حصہ قرار دے کرخیبر پختونخوا سے اس کے انضمام کا اعلان قابل تحسین ہے۔ی یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ انضمام کی تکمیل کے لیے پانچ سال کا طویل عرصہ لگے گا ،یہ بات ناقابل فہم ہے۔انہوں(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
نے کہا کہ کسی حکومت کا ریاست کے ایک حصہ کو آزاد علاقہ کہنا مضحکہ خیز ہے۔ایک ملک کے شہریوں کے لیے ایک جیسے ہی قوانین ہونے چاہییں۔انگریز نے اس علاقے میں F.C.Rکے نام سے ظالمانہ قوانین کا نفاذاس لیے کیاہوا تھا کہ افغانستان میں شدید جانی ومالی نقصان اٹھانے کی وجہ سے وہ افغانوں اور پختونوں کے خلاف شدید انتقامی جذبات رکھتا تھا۔امیر تنظیم نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کوپختونخوا کا حصہ بنانے کا عمل تیزی سے مکمل کیاجائے تاکہ فاٹا کے عوام بھی اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرسکیں۔لاہور میں PSLکے فائنل کے انعقاد پر تبصر ہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بالکل درست کہا گیا ہے کہ اتنے زیادہ سکیورٹی انتظامات میں، جن میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ فوج کو بھی شامل کیا گیا ہے ،عراق اور شام جیسے ممالک میں بھی کرکٹ میچ کروایا جا سکتاہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیادنیا کے سامنے یہ بات نہیں آئے گی کہ پاکستان اتنا خطرناک ملک ہے جہاں چند گھنٹوں کے کرکٹ میچ کے لیے سارا نظام تلپٹ کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی اس حوالے سے دیوانگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ایک کرکٹ کے میچ کے انعقاد پر یوں خوشیاں منائی جارہی ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے امن نہیں آئے گا بلکہ امن سے کرکٹ آئے گی اور امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ہم بارہاامن کے حصول کے لیے لائحہ عمل پیش کرتے ہیں۔