8مارچ خواتین کا عالمی دن،ملتان میں تقریبات کا آغاز ہوگیا

8مارچ خواتین کا عالمی دن،ملتان میں تقریبات کا آغاز ہوگیا

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جائے گا،اس سلسلے میں ملک بھرمیں سرکاری ونجی سطح پرسیمینارزوتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،یہ دن خواتین کی جدوجہد کی علامت ہے،دنیا میں سب سے پہلا خواتین کا عالمی دن 1911میں منایا گیا اور تب یہ دن 19مارچ کو منایا گیا تھا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1977میں یہ فیصلہ کیا کہ خواتین کے عالمی دن کو (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

ہرسال باقاعدگی سے 8مارچ کو منایا جائے گا،دوسری طرف ملک بھر میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کا آغازہوگیا ہے ،ملتان میں اس سلسلے میں صنعت زار ملتان کے مرکزی ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام اصغر جلبانی نے کی ۔اس موقع پر غلام اصغر جلبانی نے کہا کہ عورت کا ہمارے مذہب اور معاشرے میں اہم مقام ہے کسی بھی مرد کی ذات کی تکمیل عورت ذات کے بغیر ممکن نہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ موجودہ قوانین کی روشنی میں خواتین پر نہ گھر میں تشدد کیا جا سکتا ہے اور نہ کام کی جگہ پر ہراساں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہردفتریا کام کی جگہ پر خواتین بارے قوانین واضح کر کے لگا نا لازم ہیں اور ایسا نہ کر نے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا ۔ انہوں نے ملتان کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہاں داد رسی سنٹر برائے خواتین مکمل ہو نے جا رہا ہے یہ جنوبی ایشیاء کا پہلا سنٹر ہو گا جہاں تشدد زدہ خواتین کو تمام سہولیات ایک چھت تلے میسر ہوسکیں گی ۔تقریب سے طاہرہ نجم ،فرحانہ صفدر ،انیسہ فاطمہ،احمد چشتی، رانا جاوید محمود نے بھی خطا ب کیا۔

خواتین کاعالمی دن

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...